سٹی 42 : شہرِ قائد میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کا رہائشی نوجوان نیگلیریا سے انتقال کرگیا۔ رواں سال کےدوران نیگلیریا سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔
نیگلیریا فولیری سے متاثر 29سالہ نوجوان کے انتقال کی تصدیق محکمہ صحت نے بھی کردی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مریض کو 7 ستمبر سے علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔11 ستمبر کو مریض کو نجی اسپتال میں داخل کیا گیا،نیگلیریا فولیری کی تصدیق مریض کے انتقال کے بعد 12 ستمبر کو ہوئی۔
محکمہ صحت نےشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ نیگلیریا فولیری دماغ کو متاثر کرنے والا خطرناک جرثومہ ہے،پانی کے ٹینکوں میں کلورین کی مقدار بڑھائیں۔