زاہد چودھری: ڈینگی مچھر کے شہریوں پر وار جاری، لاہور کے مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے 14 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
علامہ اقبال زون سے ڈینگی بخار کے 4 مریض رپورٹ ہوئے، داتا گنج بخش اور نشتر زون سے ڈینگی بخار کے 3 ، 3 مریض رپورٹ، عزیز بھٹی زون سے ڈینگی بخار کے ایک مریض کی تصدیق ہوئی۔
شہر میں رواں سال ڈینگی بخار کے مریضوں کی مجموعی تعداد 128 ہوگئی۔