ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے لئے سستی ادویات،مگر کیسے؟

میڈیسن
کیپشن: میڈیسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)جان بچانے والی ادویات سمیت شوگر ،بلڈ پریشر اور دل کے مرض میں استعمال ہونے والی ادویات میں تین سالوں کے دوران دوسو گناہ اضافہ ہوگیا،ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر تاجر برادری کا کاروبار بھی ٹھپ ، شہری پریشان ہیں۔
مہنگائی ادویات پر بھی اثر انداز ہونے لگی ، جان بچانے والی ادویات سمیت روزمرہ کے استعمال کی ادویات شوگر ،بلد پریشر اور دل کے مریضوں کیلئے استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ گئی۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ادویات مہنگی ہونے سے انکا کاروبار بری طرح متاثر ہے۔حکومت بیرون ملک سے ادویات منگوانے کی بجائے  مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ کرے تو ادویات سستی ہوسکتی ہے۔
لوہاری میڈیسن مارکیٹ کے نائب صدر شہزاد خان نے ادویات کے مہنگے ہونے کیوجہ حکومت کی ناقص کارکردگی قرار دے دیا۔انکا کہنا ہے کہ ڈالر بڑھنے سے ادویات کی قیمتوں میں دوسو گنا سے زائد اضافہ ہوا۔تاجروں کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ادویات کی لوکل سطح پرتیاری کے ساتھ حکومت کو مذکورہ کاروبار سے منسلک افراد کی حوصلہ افزائی بھی کرنا ہوگی ۔