ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر سال کی بلند ترین سطح پر ،تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ڈالر
کیپشن: ڈالر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)انٹربینک میں ڈالرکی قیمت سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی جس کے بعد مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں8پیسے مزید اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر  169روپےکاہوگیا ہے۔ڈالر کی قیمت بڑھنے سے روپے کی قدر میں کمی ہو گئی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ پہلے ہی مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے جبکہ کوکنگ آئل 97 روپے تک فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔کارن کوکنگ آئل 370 روپے تک فی لیٹر مہنگا ہونے سے کارن کوکنگ آئل کی قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ٹی وائٹنر کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے تک بڑھا دی گئی۔

کسٹرڈ،کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے مہنگے جبکہ فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے تک کا اضافہ ہوگیا۔ ٹشو کاڈبہ 15 اور ٹشو رول 5 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔صابن، ٹی میکس اور لیکوڈ کلینر کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں ہیں۔یہی صورتحال دیگراشیائے خورونوش کی ہے۔ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔