کبریٰ خان اور سجل علی  کی آرمی یونیفارم زیب تن کئے تصاویر وائرل

  کبریٰ خان اور سجل علی  کی آرمی یونیفارم زیب تن کئے تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاک فوج کی خواتین افسران و اہلکاروں کی کہانی پر مبنی ڈراما سیریل ’صنف آہن‘  کی  کبریٰ خان اور سجل علی  کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی۔ 

سجل علی اور کبریٰ خان آرمی یونیفارم میں ملبوس  اور شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکاراؤں کی یہ تصاویر 'پی ایم اے کاکول تھنگز' کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئیں۔ ساتھ ہی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے کہ وہ قوم جو اپنی خواتین کو مردوں کے ساتھ لے کر نہیں چل سکتی وہ قائم نہیں رہ سکتی۔

دوسری جانب اس ڈرامے کی کہانی تحریر کرنے والی لکھاری عمیرہ احمد نے بھی  اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے مذکورہ تصاویر شیئر کیں۔ یادرہے’صنف آہن‘ کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے اور اسے اے آر وائے پر نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے کو ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بھی معاونت کی ہے۔ 

اس کی مرکزی کاسٹ میں سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان شامل ہیں جبکہ بعد ازاں عثمان مختار اور میرب علی کو بھی ڈرامے کا حصہ بنایا گیا تھا۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ پانچوں مرکزی اداکارائیں ایک ساتھ کام کریں گی۔