شہر کی چار بڑی منڈیوں میں بازار لگانے کا فیصلہ

شہر کی چار بڑی منڈیوں میں بازار لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ڈی سی لاہورعمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں  شہر کی چاربڑی منڈیوں میں بازار لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور عمر شیرچٹھہ  کی زیرصدارت  اجلاس  ہوا جس میں  شہر کی بڑی منڈیوں بادامی باغ، کاچھا منڈی، سبزی منڈی ملتان روڈ اور سنگھ پورہ منڈی میں بازار لگا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ  کا کہنا ہے کہ  سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی پرچون ریٹس پر اشیاء ضروریہ کی فروخت کرے گا،  منڈیوں میں بازار لگانے کے لئے ایم سی ایل کو انفراسٹرکچر تیار کرکے دینے کی ہدایت.

ڈی سی لاہور کی جانب سے بادامی باغ، کاچھا منڈی، سبزی منڈی ملتان روڈ اور سنگھ پورہ منڈی میں صفائی ستھرائی کے لئے مناسب انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کامزید کہنا تھا کہ  اگر منڈیوں میں ریٹس مناسب ہوں گے تو تمام مارکیٹس  میں بھی ریٹس مناسب ہوں گے. ڈی سی لاہور کی زیرصدارت اجلاس میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، ایم او آر ایم سی ایل اور دیگر عملہ بھی موجود تھا. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے جمعہ کو دوبارہ اجلاس طلب کر لیا.