ویب ڈیسک : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 988 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ7 ہزار 508 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53 ہزار 158 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہو گئی۔
پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 390، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 863، سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 369، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 748، بلوچستان میں 32 ہزار 591، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 379 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 ہو گئی ہے۔
پنجاب میں اب تک 12 ہزار 225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 159، خیبرپختونخوا 5 ہزار 270، اسلام آباد 889، گلگت بلتستان 181، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 721 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔