(سٹی42) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے بیٹےحمزہ شہباز میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔ مریم نواز شریف نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی حمزہ شہباز حکومت کی بربریت کا شکار ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے بیٹےحمزہ شہباز کوروناوائرس کا شکار ہوگئے،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی حمزہ شہباز حکومت کی بربریت کا شکار ہوا۔کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود طبی امداد نہیں دی جا رہی۔
مریم نواز نے لکھا ابھی تو یہ تحقیق ہونا باقی ہے کہ گھر کا کھانا بند کرکے نوازشریف کو نیب میں کیا خوراک دی جاتی رہی کہ ان کی بیماری میں شدت آ گئی۔نوازشریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک گر گئے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔سوال تو یہ بھی ہے کہ کال کوٹھری میں بند تنہا قیدی کورونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا؟
ابھی تو یہ تحقیق ہونا باقی کہ گھر کا کھانا بند کر کے نواز شریف کو NAB میں کیاخوراک دی جاتی رہی کہ یکا یک ان کی بیماری میں شدت آگئی، ان کے پلیٹلٹس خطرناک حد تک گر گئے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔ سوال تو یہ بھی ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کرونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا ؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 13, 2020
جیل حکام نے حمزہ شہباز کے مکمل چیک اپ کے لئے مراسلہ لکھ دیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہےحمزہ شہباز کو 3روزقبل بخارہواتھا اور اب طبعیت بہتر ہےاوراپنے سیل میں موجود ہیں۔ کورونا ٹیسٹ پنجاب اسمبلی میں سیشن کے دوران کرایا تھا ۔دوسری جانب حمزہ شہباز کے علاج کے لئے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کے لئےڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو درخواست ارسال کردی گئی۔
درخواست میں حمزہ شہبازشریف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کو بھی اٹیچ کیا گیا،درخواست میں کہا گیا کہ حمزہ شہبازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر رضوان اختر اتفاق ہسپتال میں ہیں اس لئے حمزہ شہبازشریف کے بہتر علاج کے کئے انہیں اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ان کا بہتر علاج ممکن ہو سکے ۔
قبل ازیں شہباز شریف نے ٹویٹ کیاکہ میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر۔
میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 13, 2020