محرم الحرام کےتقدس میں شہر کےتھیٹرز 12 محرم تک بند

محرم الحرام کےتقدس میں شہر کےتھیٹرز 12 محرم تک بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محرم الحرام کے احترام میں شہر کےتھیٹرز 12 محرم تک بند ، الفلاح، محفل، ناز، الحمرا آرٹ سینٹر میں ڈراموں کی نمائش منسوخ ،تھیٹرزانتظامیہ کی جانب سے یہ اقدامات کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے تھیٹرز 12محرم الحرام تک بند رہیں گے ، تھیٹرز انتظامیہ کاکہنا تھا کہ ان دنوں میں مکمل ڈراموں کی نما ئش کو منسو خ کیا گیا ہے ، محرم الحرام کے تقدس کی خاطر یہ اقدامات کئے گئے ہیں ، الفلاح تھیٹرز 11 ستمبر سے  21 ستمبر  تک بند رہے گا,22 ستمبر کو نئے ڈارمہ کے ساتھ کھولا جائے گا۔

تھیٹرز انتظامیہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہو ئے تھیٹرز اور کچھ  سینما گھروں کو بند رکھا  گیا ہے ، یہ فیصلہ تھیٹرز اورسینما  انتظامیہ نے مشترکہ طو ر پر کیا ہے ،یوم عاشورہ گزرنے نے بعد  ڈراموں کی نما ئش کا آغاز کیا جا ئے گا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer