ویب ڈیسک : ثالث ممالک نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیے
غزہ جنگ بندی معاہدے پر ثالث ممالک مصر، ترکیہ ، قطر اور امریکا نے دستخط کردیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا۔ آج تاریخی دن ہے،غزہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے، دوست ممالک کے تعاون سے غزہ امن معاہدہ ممکن ہوا۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایسے کامیاب دن پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے، غزہ امن معاہدے میں مصر کا کردار اہم ہے۔ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام چاہتے ہیں، ہم مل کر غزہ میں تعمیر نو کریں گے۔