ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹولینٹن مارکیٹ کے عقب میں سلاٹر ہاوس بنانے کا منصوبہ منظور

ٹولینٹن مارکیٹ کے عقب میں سلاٹر ہاوس بنانے کا منصوبہ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایل ڈی اےکاٹولنٹن مارکیٹ کےعقب میں سلاٹرہاؤس بنانےکامنصوبہ منظور ہوگیا ۔
سلاٹرہاؤس بنانےکےمنصوبےمیں 1 ارب86کروڑسےزائدلاگت آئےگی۔گندےنالےکوڈھانپ کرٹرانسپورٹ یارڈ بنایاجائےگا۔سلاٹرہاؤس میں جدیدطریقےسےمینول سلاٹرنگ کی جائےگی
ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ نے منصوبے کا جامع پلان تیار کیا۔لاگت اور تخمینہ پنجاب کابینہ سے بھی منظور کرائی گئی۔
ایل ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اےاس سےقبل ٹولنٹن مارکیٹ کافساڈاپگریڈ کرچکاہے،نئے منظور شدہ پلان میں نالہ کور کرکے پک اینڈ ڈراپ لین ،پارکنگ بنائی جائیگی ۔
جدید سلاٹرہاؤس مینول ہوگا ، حفظان صحت کے عین مطابق ہوگا ،شہر میں معیار سلاٹرنگ اور گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔
سلاٹرہاؤس میں جانوروں کی ٹرانسپورٹیشن سے سلاٹرنگ تک کی سہولت ہوگی ۔ایل ڈی اے سلاٹر ہاؤس بنا کر ٹولنٹن مارکیٹ کو مکمل اپگریڈ کردےگا۔