ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کی قیمت 3850 روپے فی من، آٹا مزید مہنگا

گندم کی قیمت 3850 روپے فی من، آٹا مزید مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : (بہاولپور) غلہ منڈی میں گندم کی قیمت 3850 روپے فی من تک پہنچ گئی ۔ 

گزشتہ ہفتے گندم کی فی من قیمت 3700 روپے فی من تھی۔ گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا۔ چکی سے آٹا 110 روپے فی کلو سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ فلور ملز سے 15 کلو آٹ کا تھیلا  1650 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 

غلہ منڈی سے باہر گندم کا ریٹ 4 ہزار روپے فی من تک چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ 905 روپے میں دس کلو والا ملنے والا آٹے کا تھیلا تو جیسے نایاب ہوچکا ہے۔