ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنا مزید مشکل، الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نئی شرائط لگا دیں

بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنا مزید مشکل، الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نئی شرائط لگا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا:الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کے لیے مزید سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔ 

ترجمان ذرائع کے مطابق تمام کنکشنزکےحصول کیلئےٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق لازمی قرار دی گئی،گھریلو،کمرشل، انڈسٹریل اور ٹیوب ویلز ودیگرکنکشنزپرٹیسٹ رپورٹ کی تصدیق ہو گی،ٹیسٹ رپورٹ کی تصدیق متعلقہ الیکٹرک انسپکٹرکی جانب سے کی جائےگی،لیسکونےنیوکنکشن کےسسٹم کوالیکٹرک انسپکٹرکی رپورٹ کیساتھ منسلک کر دیا۔

صارفین کوآن لائن درخواست جمع کروانےپرٹیسٹ رپورٹ دستاویزات کیساتھ لگاناہو گی،الیکٹرک انسپکٹرکیجانب سےٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق پرڈیمانڈنوٹس جاری ہو گا،ڈیمانڈنوٹس جمع ہونےپرلیسکوصارفین کومیٹرزسمیت دیگرمیٹریل فراہم کرےگی۔

میٹریل کی فراہمی پرصارفین کوبجلی کاکنکشن نصب کر کےدےدیاجائےگا۔