ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب ، اپوزیشن کا انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ  

وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب ، اپوزیشن کا انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔
اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیاہے، اجلاس میں جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈرمولانا لطف الرحمان اور اکرم خان درانی بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم بھی اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی عمل میں شرکت پر راضی نہیں کرسکے۔
قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا تھا، گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مبینہ دو استعفے موصول ہوئے جس میں کیے گئے دستخظ میں مشابہت نہیں ۔

دوسری جانب علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا لیکن خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے میدان سج گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، پیپلز پارٹی کے ارباب زرک اور ن لیگ کے شاہجہاں یوسف کے کاغذات منظور ہوگئے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے معاملے پر اپوزیشن کے پشاورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پٹیشن گزشتہ روز ہی تیار کرلی تھی اور ن لیگ کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔