بجلی چوری روکنے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئےنیاسسٹم متعارف

بجلی چوری روکنے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئےنیاسسٹم متعارف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے خیبر پختونخوا میں بجلی چوری روکنے، لائن لاسز کنٹرول کرنے اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے لیے ٹرانسفارمر مینجمنٹ سسٹم متعارف کر ادیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیپرا خیبر پختونخوا کے رکن مقصود انور نے کہا کہ  جس ٹرانسفارمر پر زیادہ لوڈ یا چوری ہوگی، اسے جدید سسٹم کی مدد سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے آف کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ چمکنی ڈویژن میں پہلے 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی اب اس سسٹم کی بدولت سے لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے چمکنی ڈویژن میں 157 کلومیٹر طویل کیبل لگائی گی ہے جس پر ایک سال کا وقت لگا جب کہ مزید علاقوں میں بھی یہ سسٹم نصب کیا جائے گا۔


 

Ansa Awais

Content Writer