نواز شریف کا طیارہ 21 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور میں لینڈ کرےگا

نواز شریف کا طیارہ 21 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور میں لینڈ کرےگا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف 21 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور ائیر پہنچیں گے۔

سابق وزیراعظم کو پاکستان لانے والا ’امید پاکستان‘ طیارہ صبح ساڑھے 8 بجے متحدہ عرب امارات سے روانہ ہوگا جو دوپہر 12 بجے لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔ نواز شریف کو وطن لانے والے اس خصوصی طیارے میں 152 افراد سوار ہوں گے۔خصوصی طیارے میں نواز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور صحافی لاہور پہنچیں گے جب کہ پارٹی قائد کے استقبال کے لیے پارٹی رہنما بھی ائیرپورٹ پہنچیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور پہنچنے کے بعد پارٹی کے جلسے میں شرکت کریں گے جس کے لیے (ن) لیگ نے گریٹر اقبال پارک کے مقام کا انتخاب کیاہے۔

Ansa Awais

Content Writer