سٹی42:کوئی بھی معاشرہ جرائم سے مکمل طور پر پاک نہیں ہوتا جرائم پیشہ عناصر بعض اوقات ایسے ایسے نت نئے ہتھکنڈے اپناتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نواب ٹاؤن میں چھاپہ مار کر اعلیٰ افسران کو بلیک میل کرنے والی یوٹیوبر خاتون کو گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق پنجاب اور وفاقی اداروں کے افسران نے درخواست دی تھی کہ حنا محمود نامی لڑکی جو ایک یوٹیوب چینل چلا رہی ہے ، بلیک میل کر کے پیسوں کا مطالبہ کرتی ہے جس پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے چھاپہ مار کر حنا محمود کو نواب ٹاون سے گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق حنا محمود کے موبائل سے ان افسران کی درجنوں نازیبا ویڈیو اور تصاویربھی برآمد کر لی گئی ہیں ۔ایف آئی اے نے ملزمہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔