ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کےاثرورسوخ کو روکنے کیلئے انڈو پیسیفک میں جنگی مشقیں

Second phase of Malabar exercise begins in Bay of Bengal
کیپشن: Second phase of Malabar exercise begins in Bay of Bengal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکا، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کی شرکت سے مالابار 2021 مشقیں شروع
 رپورٹ کے مطابق  مالابارمشقوں میں امریکی بحری بیڑے کا جوہری پاور سے چلنے والا ائیر کرافٹ کیرئیر ''کارل ونسن''، آسٹریا کا ایک فریگیٹ، بھارت کا ڈسٹرائر اور جاپان کے دو بحری جہاز شامل ہیں۔ امریکا، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے بحیری بیڑوں نے خلیج بنگال میں مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورسز MSDF کے  مطابق 4 ممالک کے قائم کردہ 'کواڈ اتحاد' نے "مالابار 2021" مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔MSDF کے مطابق جاپان کابینہ کے ڈپٹی ہیڈ سیکرٹری کیہارا سیجی نے  میڈیا بریفنگ میں کہا ہے  کہ مالابار مشقیں "آزاد اور کھُلے انڈو۔پیسیفک " ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے چاروں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔بحرِ ہند کے شمال مشرق میں خلیج بنگال میں جاری مالابار مشقیں کل اختتام پذیر ہو جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق یہ مشقیں انڈو پیسیفک علاقے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو روکنے کے لئے کی جارہی ہیں یاد رہے کہ پہلی مالابار مشقیں بھارت اور امریکا کے بحری بیڑوں کی شرکت سے 1992 میں کی گئیں اور 2015 میں جاپان بھی ان مشقوں  کا حصہ بن گیا۔