ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائشہ اکرم کے گرد بھی گھیرا تنگ، ادارے متحرک ہوگئے

Tiktoker Ayesha Akram
کیپشن: Ayesha Akram
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا، پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان ہراسگی کیس میں نیا موڑ آگیا، پولیس نے عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کیلئے پیکا ایکٹ کے تحت لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا ہے، پیکا ایکٹ کے تحت ریمبو اور عائشہ کو سات سال کی سزا ہو سکتی ہے۔ ریمبو اور عائشہ نے مرضی کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کی پیکا ایکٹ کے تحت سات سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer