چکن کےبعد سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی 

vegetable and chicken price hike
کیپشن: vegetable and chicken price hike
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: سبزیاں عام عوام کی قوت خرید سے دور ,عوام کو مہنگائی سے چھٹکارہ نہ مل سکا .سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی 

 تفصیلات کے مطابق سبزیاں عام عوام کی قوت خرید سے دور ہو گئی ہیں عوام کو مہنگائی سے چھٹکارہ نہ مل سکا سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔۔ پیاز 42 سے 54 روپے فی کلوگرام فروخت کی جا رہی ہیں جبکہ لہسن 155 روپے سے 160 روپے فی کلو میں فروخت اور ادرک210 سے220 روپے فی کلو میں آلو 60 سے  62 روپے فی کلو  میں فروخت اور پھول گھوبی 60 روپے سے 70 روپےفی کلو میں فروخت اور ٹماٹر 55 روپے سے 60 روپے فی کلوگرام میں فروخت  مٹر 220 روپے سے 228 روپے فی کلو میں فروخت، ٹینڈے دیسی 140، بھنڈی 90، شملہ مرچ 150 اور ٹندے 140 روپےفی کلو میں فروخت ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے حکومت کو اس پر نطر ثانی کرنی چاہیے
  دوسری جانب  برائلرمرغی کا گوشت میں 12 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔بارہ روپے اضافہ سے برائلر مرغی کا گوشت 357 روپے فی کلو ہوگیا۔گذشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 345 روپے فی کلو فروخت کیا جاتا رہا۔اسی طرح زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 238 اور پرچون ریٹ 246 روپے فی کلو مقررکیا گیا ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کا ریٹ 161 روپے فی درجن مقرر جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 710 روپے رکھا گیا ہے۔