اتنی ہوشیار خاتون پہلے کبھی دیکھی نہ سنی ۔۔ ویڈیو نے دھوم مچا دی

file
کیپشن: file
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  جب کوئی بھی انسان کسی مصیبت میں پھنستا ہے تو وہ اپنے بچاؤ کی ترکیب ڈھونڈتا ہے ،اگر وہ  کامیاب ہوجائے تو وہ دوبارہ  کسی دوسری واردات کا سوچتا ہےاور پکڑا جائے تو پھر جیل کی سلاخوں کےپیچھے اپنے کئے کی سزا کاٹتا ہے۔ ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک واردات کے بعد بھاگنے والی عورت کی چالاکی دیکھنے والی ہے ۔ 

 العریبہ اردو کی جانب سے ٹویٹر پر ایک نامعلوم مقام کی ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اور اس کے ساتھی پولیس اہلکاروں سے فرار ہوتے ہوئے گلیوں میں پناہ ڈھونڈتے ہیں کہ اچانک خاتون کو ایک گھر میں برتنوں کا ٹوکرا نظر آتا ہے اور وہ اسی گھر کی خاتون بن کر برتن دھونا شروع کر دیتی ہے. پولیس والےباہر گلی میں ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں لیکن ان کو اس برتن دھونے والی عورت پر ذرا برابر شک نہیں ہوتا اور وہاں سے گزر جاتے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور لوگ عورت کی حاضر دماغی پر حیران ہو رہے ہیں۔