ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی کیش کارڈ میں نئے چارجز شامل، لاہور سمیت کن شہروں میں استعمال ہوسکتا ہے؟

 ٹی کیش کارڈ میں نئے چارجز شامل، لاہور سمیت کن شہروں میں استعمال ہوسکتا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (PMA) نے واضح کیا ہے کہ ٹی کیش (T-Cash) کارڈ کی سرکاری قیمت 130 روپے ہی ہے، اور اس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا۔

اتھارٹی کے مطابق، حالیہ رپورٹس میں جو اضافے کی خبریں چل رہی تھیں وہ غلط ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نہ تو پی ایم اے اور نہ ہی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے کارڈ کی قیمت میں کوئی نیا چارج شامل کیا ہے۔

اتھارٹی نے وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی کیش کارڈ کی قیمت 130 روپے ہے، 130 روپے ٹی سی ایس (TCS) ہوم ڈیلیوری سروس اور 15 روپے آن لائن پلیٹ فارم سروس چارجز ہیں۔ 

پی ایم اے کے مطابق، ٹی سی ایس کے ذریعے کارڈ گھر پر منگوانے کا آپشن مسافروں کی سہولت کے لیے متعارف کرایا گیا ہے،اسٹیشن پر کارڈ فراہم کرنے کا طریقہ ختم کر دیا گیا ہے کیونکہ نظام کو اب کئی شہروں میں وسعت دی جا رہی ہے، اور مسافروں کی تعداد میں اضافے کی توقع ہے۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ٹی کیش کارڈ کو برقی بسوں (EV Buses) میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ بسیں اس وقت لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، جہلم، ساہیوال، اور گوجر خان سمیت دیگر شہروں میں چل رہی ہیں۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ کارڈ کی بنیادی قیمت 130 روپے ہی ہے، جبکہ کل رقم میں صرف ڈیلیوری اور آن لائن پراسیسنگ کے سروس چارجز شامل ہیں، جنہیں سرکاری قیمت میں اضافہ نہیں کہا جا سکتا۔