پولیس کا فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 6 خواتین سمیت 15 ملزمان گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : ہیئر پولیس کا زمان فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 6 خواتین سمیت 15 ملزموں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔

 ایس ایچ او ہیئر راؤ نعیم کے مطابق گرفتار ملزمان پابندی کے باوجود ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے تھے اور ڈی جے ساؤنڈ سسٹم پر نشہ میں دھت ہو کر ڈانس اور فحش حرکات میں مصروف تھے۔ ملزموں سے ساؤنڈ سسٹم، شراب کی بوتلیں، حقہ (شیشہ) اور فلیورز برآمد ہوئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔