لاہور ؛ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

لاہور ؛ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے مطابق گرفتار ملزمان میں کاجل بی بی، اس کا دیور اشفاق، دیور کا دوست اظہر شامل ہیں۔ ملزمہ کاجل نے ذہنی معذور لڑکی آنچل کو اپنے گھر بلایا، گھر پہنچنے پر خاتون کے دیور نے دوستوں سے مل کر اجتماعی زیادتی کی۔ اجتماعی زیادتی کے باعث متاثرہ لڑکی حاملہ ہو گئی۔ 20 سالہ آنچل کی حالت غیر یونے پر گھر والوں کو واقعہ کا علم ہوا۔ ملزمان متاثرہ لڑکی  کے اہلخانہ کو  ڈراتے دھمکاتے بھی رہے۔ 
 ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی ٹیمیں متحرک ہیں۔