(فہد علی)جوہر ٹاؤن میں سیکورٹی گارڈ نے گولی ماری کر خودکشی کر لی ۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی۔
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ جوہر ٹاؤن کی علاقے میں سیکورٹی گارڈ نے خودکشی کر لی ہے، جس پر پولیس نے نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے، اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت محمد کاشف نام سے کی گئی ہے۔متوفی محمد کاشف ہونیکس کمپنی میں سیکورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا ۔متوفی نے نامعلوم وجوہات پر اپنی رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔