معروف ماڈل فیشن انڈسٹری سے تائب،مذہب کی طرف لوٹ آئیں

معروف ماڈل فیشن انڈسٹری سے تائب،مذہب کی طرف لوٹ آئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:معروف ماڈل فیشن انڈسٹری سے تائب،مذہب کی طرف لوٹ آئیں۔

پاکستان فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈل انعم ملک نے ماڈلنگ کے کیرئیر کو خیرباد کہہ کر دین اسلام کے خاطر زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ماڈل انعم ملک نے اپنے انسٹاگرام اکائو نٹ پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میرے حجاب پہننے پر آپ سب کے پیار اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔لوگ مجھ سے پوچھ رہے کہ آپ نے کیوں ماڈلنگ چھوڑ دی اور حجاب پہننا شروع کر دیا، انشاءاللہ میں اس حوالے سے ضرور بات کروں گی اور آپ سب کو اس سفر کے حوالے سے ضرور بتائوں گی۔ ابھی میں بے شمار نئی چیزوں کو دریافت کر رہی ہوں اور ان سب چیزوں کے لیے مجھے مزید وقت چاہیے۔


 
ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں اور اب وہ حجاب میں ہی اپنی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔علاوہ ازیں انعم ملک نے اپنے انسٹاگرام کے بائیو میں لکھا کہ اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔

خیال رہے کہ ماڈل انعم ملک متعدد معروف برانڈز اور ڈیزائنرز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور ان کے شوہر جبران راحیل میوزیکل آرٹسٹ ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer