سٹی 42: وینا ملک کے سابقہ شوہر اداکارہ کے کرتوت بتاتے ہوئے روپڑے۔
اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے تازۃ ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ میں اس پر چپ نہیں رہنے والا ،اس پر مجھے سب کی سپورٹ چاہئے،میں اپنے بچوں سے بہت پیار کرتا ہوں،ان کو عرصہ دراز سے نہیں دیکھا ،میں نے اپنے بچوں کو ہاتھوں سے پالا ہے،میں نے ماں بن کرپالا،قدرت مجھ میرا سخت امتحان لے رہی ہے،پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انصاف چاہئے،مجھے انصاف چاہئے۔
My Official Statement 2/3#JusticeforAsadKhattak#VeenaMalikServed500M pic.twitter.com/AZW2MMuAdL
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے کہاہے کہ وینا ملک نے میرے بچوں کو غائب کردیاہے،انسان کا سب بڑا اثاثہ اس کی اولاد ہوتی ہے، جن آنکھوں سے نور چھن جائے ان کے صبح شام ایک برابر ہوتے ہیں، لیکن وقت آ گیا ہے کہ اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے رکھی جائے۔
اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہناتھا کہ بہت بڑے نامور لوگوں اور علما کے کہنے پر زبان بند رکھی، بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی، لیکن وقت آ گیا ہے کہ اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے رکھی جائے، میں آج سوشل میڈیا کے توسط سے ہر اتھارٹی سے درخواست کرتا ہوں، مجھے انصاف دلوائیں، مجھے میرے بچے لوٹا دیں ۔
بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے#VeenaMalikServed500M
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
سابق شوہر کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان کے بعد اداکارہ وینا ملک بھی میدان میں آگئیں اور 2017 میں ہونے والے طلاق نامے کی کاپیاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کردیں۔اداکارہ نے ایک اورٹوئٹ میں عدالت فیصلے کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ قانون اور شریعت کی رو سے 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے۔