نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت

نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) حکومت نے میاں نوازشریف کو باہر جانے کی مشروط اجازت دیدی، سابق وزیراعظم کو چار ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت، کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے بڑا فیصلہ سنا دیا، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں نوازشریف شورٹی بانڈز دینے پر باہر جاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اور انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کو 4 ہفتے کیلئے باہر جانے کی اجازت دی ہے، نوازشریف شورٹی بانڈز دینے پر باہر جاسکیں گے، نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے شہبازشریف کی درخواست آئی تھی، درخواست کے ساتھ شریف میڈیکل سٹی کی رپورٹ منسلک تھی، نوازشریف یا شہبازشریف 7 ارب کا شورٹی بانڈ جمع کرائیں۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق سزایافتہ شخص کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا، میاں نوازشریف 4 ہفتے بعد علاج کراکے واپس آئیں گے، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ون ٹائم علاج کیلئے جانے کی اجازت دی جارہی ہے، حساس کیس تھا اس لیے باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

ایڈیمنٹی بانڈ کی شرط قانونی معاملہ ہے سیاسی نہ بنایا جائے، عدالتیں پوچھ سکتی ہیں مجرم کس شرط پر باہر جانے دیا، ماضی میں کئی ملزم باہر گئے واپس نہیں آئے، میاں نوازشریف کا صحت یا ب ہوکر واپس آنا بہت ضروری ہے۔

وزیر داخلہ کی نواز شریف کو بیرون ملک سفر کی مشروط اجازت

وزارت داخلہ نے نواز شریف کو بیرون ملک سفر کرنے کی مشروط اجازت دے دی،  نواز شریف کو 4 ہفتے کیلئے اجازت دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نواز شریف کو 8 ملین یوکے پاؤنڈز، 25 ملین یو ایس ڈالرز اور ایک ارب 50 کروڑ روپوں  کی ضمانت دینا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پاس صرف عدالتی آپشن رہ گیا ہے کیونکہ حکومت نے نوازشریف کے باہر جانے پر شرائط بھی لگا دی ہیں جبکہ حکومت نے نوازشریف کی تشویشناک صحت کا بھی اعتراف کیا۔