سموگ نے اپنے اثرات دکھانے شروع کردیئے

سموگ نے اپنے اثرات دکھانے شروع کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) بڑوں کیساتھ بچے بھی مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے، محکمہ ماحولیات کے مطابق جنوبی لاہور کی نسبت شمالی لاہور کےعلاقے انڈسٹریل ایریا ہونے کے باعث سموگ سے زیادہ متاثر ہیں۔

گزشتہ چند برسوں سے سموگ کی صورتحال لاہور اور مکینوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہے جس کی مختلف وجوہات سامنے آچکی ہیں۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق جنوبی لاہور صرف گاڑیوں کے دھویں کے باعث سموگ سے متاثر ہے جبکہ شمالی لاہور گاڑیوں اور فیکٹریوں کے دھویں اور مختلف زہریلی گیسوں کے باعث سموگ سے متاثر ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سموگ کی موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ بچے سانس، گلے اور ناک کی بیماریوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ شہری صرف دو ماہ اپنی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سڑک پر نہ لائیں اور کھلے آسمان تلے بار بی کیو سے پرہیز کریں۔

ہر سال کی طرح رواں سال بھی سموگ شہریوں کیلئے مسائل پیدا کیے ہوئے ہے۔ اینٹوں کے بھٹوں پر پابندی ہویا فصلیں جلانے پر دفعہ 144 کا نفاذ، کوئی بھی صورت شہریوں کو اس وباء سے بچانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔