حکومت کا سرسبز وشاداب پنجاب کیلئے اہم اقدام

حکومت کا سرسبز وشاداب پنجاب کیلئے اہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: عالمی بینک کے تعاون سے پنجاب کو سرسبزو شاداب بنانے کے لیے اکتیس ارب روپے کا پروگرام منظور، حکومت پنجاب نے پروگرام پر حتمی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ ترقیاتی بورڈ میں چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی کی سربراہی میں صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں محکمہ ماحولیات عالمی بینک اور دیگر شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی بینک کے تعاون سے پنجاب گرین ڈویلپمنٹ بورڈ کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے پروگرام پر متعدد سوالات بھی اٹھائے گئے جس میں پروگرام کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے تجاویز بھی مانگی گئیں، لیکن بورڈ نے مشترکہ فیصلے پروگرام میں ترامیم کو مشروط کرتے ہوئے اکتیس ارب روپے کے فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک اکتیس ارب اٹھاون کروڑ روپے پنجاب کو گرین کرنے میں تعاون کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس بڑے پروگرام میں فنڈز کے اجرا کے لیے وفاقی حکومت سے بھی منظوری لی جائے گی۔