ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

اسرائیلی جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: اسرائیلی جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع ہوگئی، پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے قرارداد جمع کرائی۔

ایڈووکیٹ کنول لیاقت نے قرارداد جمع کراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں ظلم، بربریت اور اسلام دشمنی کی تاریخ رقم کی ہے، جو انسانیت سوزی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نےکہا کہ اسرائیلی حملوں سے نہتے مسلمان اور معصوم بچے شہید ہوتے ہیں، پنجاب اسمبلی کا ایوان اسرائیلی ظالمانہ رویے اور گھناؤنے جرم کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔

 انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عالمی عدالت انصاف پر زور ڈالا جائے کہ اسرائیل کو انسانیت سوز کارروائیوں سے باز رہنے کی تنبیہ کی جائے بصورت دیگر سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer