سٹی 42: شہر میں بارش سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔
بجلی کی بندش سے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔لیسکو کے 250 سے زائد فیڈرز سے تاحال بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ۔ مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر جلنے سے بھی بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ۔
ہربنس پورہ،عامر ٹاؤن میں 4 گھنٹے سے بجلی بند ہے ۔ علامہ اقبال ٹاؤن الحمد کالونی میں سہ پہر4بجےسے بجلی بند ہے ۔ غازی روڈ ، مست اقبال روڈ اور ملحقہ آبادی میں دوپہر 3 بجے سے بجلی بند ہے ۔ شنگھائی روڈ پاک ٹاؤن میں بھی 4 گھنٹے سے بجلی بند ہے ۔
بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کومشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App