ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی او لاہور کا لائسنسنگ سینٹر و ڈرائیونگ سکول گریٹر اقبال پارک کا اچانک دورہ

سی ٹی او لاہور کا لائسنسنگ سینٹر و ڈرائیونگ سکول گریٹر اقبال پارک کا اچانک دورہ
کیپشن: file photo
سورس: City 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) سید عبدالرحیم شیرازی نے لائسنسنگ سینٹر و ڈرائیونگ سکول گریٹر اقبال پارک کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈرائیونگ سنٹر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مختلف مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

سی ٹی او لاہور نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے سہولیات کے حوالے سے استفسار کیا۔ اس دوران ایک شہری کی شکایت پر انچارج خدمت مرکز کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ عملے کو بہتر رویے اور خدمات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے ہدایت کی کہ تمام لائسنسنگ سنٹرز میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن، بدعنوانی اور کام میں سستی و کاہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی ٹی او لاہور نے تمام ڈرائیونگ سنٹرز میں خواتین اور سینئر سٹیزنز کو ترجیحی سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے آنے والے تمام شہریوں کی ٹیسٹنگ ویڈیوز محفوظ رکھنے کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے ٹریفک افسران پر زور دیا کہ شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ لائسنسنگ کا عمل مزید شفاف اور سہل بنایا جا سکے۔