سٹی 42: پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کل افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالے گی ، جس کی قیادت چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال کریں گے
پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام افواج پاکستان کے بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے اور ملک کے بہترین دفاع پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کل شام چار بجے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں یوم تشکر اور ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ریلی کی قیادت چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال کریں گے اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں کی کثیر تعداد اس میں شرکت کرے گی۔ چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ افواج پاکستان نے بہادری اور جرات کی وہ مثال قائم کی ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اپنے سے کئی گنا زیادہ وسائل رکھنے والے دشمن کومنہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا ہے کہ ملک پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔