عابد چودھری:سی سی ڈی کے 3 تھانوں میں پہلےایس ایچ اوز کی تعیناتیاں کردی گئیں، ایس ایچ اوز کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
انسپکٹر عاطف ذوالفقار ایس ایچ او تھانہ سی سی ڈی کینٹ تعینات، انسپکٹر عمران یوسف ایس ایچ او تھانہ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن تعینات، انسپکٹر اعظم علی ایس ایچ او تھانہ سی سی ڈی سٹی تعینات
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے شہر میں 3 تھانے بنائے گئے۔
شہر کی 2 ڈویژنوں کو ایک تھانہ ڈیل کرے گا، عاطف ذوالفقار کینٹ اور سول لائنز ڈویژن کے ایس ایچ او ہوں گے۔
عمران یوسف ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویژن کے ایس ایچ او ہوں گے، اعظم علی سٹی ڈویژن اور اقبال ٹاؤن ڈویژن کے ایس ایچ او ہوں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App