فاران یامین: مغل پورہ میں شہری پرپسٹل کے بٹ سے تشدد کرنے کا واقعہ پیش آیا،ملزمان نے شاہ زیب کے سر پر پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی،فوٹیج میں ملزمان کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔متاثرہ شہری نے تھانہ مغل پورہ میں درخواست جمع کروا دی۔درخواست میں رانا ولی اور وقاص سمیت 3 نامعلوم افراد نامزد ہیں۔
درخواست متن کے مطابق ملزمان گلی کے باہر کھڑے تھے، وجہ پوچھی تو تشدد کا نشانہ بنایا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چہرے اور سر پر پسٹل کے بٹ مارے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔