ویب ڈیسک:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 3200 روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 34 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 2743 روپے اضافے سے 2 لاکھ 617 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2010 ڈالر فی اونس ہے۔