طویل اور نادر ترین چاند گرہن'' سپر فلاور بلڈمون ''کب کہاں نظر آئے گا?

super flower blood moon
کیپشن: super flower blood moon
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :15 اور 16 مئی 2022 کی رات شائقین اپنی زندگی کا نادر ترین واقعہ یعنی سب سے طویل اور مکمل چاند گرہن  دیکھ سکیں گے ۔ 

 رپورٹ کے مطابق بروز اتوار 15 اور 16  مئی کی درمیانی شب کو مکمل چاند گرہن ہوگا اور چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث سپر فل مون بھی ہوگا اسے صدی کا سب سے طویل ترین اور بلڈ مون گرہن کہا جارہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق  اس چاند کو ’سپر فلاور بلڈ مون ‘کا نام دیا گیا ہے اور چاند گرہن کے دوران 14منٹ کے لیے چاند سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔  جبکہ گرہن کو ڈیڑھ گھنٹے کے لئے دیکھا جاسکے گا

ایک مکمل چاند گرہن اس وقت رونما ہوتا ہے جب زمین اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے کچھ وقت کے لیے سورج اور چاند کے درمیان حائل ہوجاتی ہے۔اور اس دوران چاند کی بیرونی سطح گہرے سرخ رنگ کی نظر آئے گی۔ گرہن کے دوران چاند زمین سے 2 لاکھ 25 ہزار15 کلومیٹر دور ہوگا۔

چاند گرہن سارے جنوبی امریکا شمالی امریکا کے اکثر علاقوں میں  اور شمال مغربی پیسفک کے کچھ علاقوں کے علاوہ  افریقا اور یورپ  میں مقامی وقت کے مطابق رات 12.54 سے کر صبح کے 4.54 بجے تک دیکھا جاسکے گا ۔ ایشیا اور برصغیر پاک وہند میں یہ چاند گرہن نظر نہیں آئے گا۔ یادرہے سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن کو دیکھنے کے لئے کو ئی خصوصی عینک کی ضرورت نہیں بلکہ اسے ننگی آنکھ سے دیکھا جاسکتا ہے۔چاند خود روشنی پیدا نہیں کرتا بلکہ سورج کی روشنی پڑنے سے روشن ہوتا ہے، اس لیے اسے عام حالات میں بھی کھلی آنکھ سے دیکھا جاتا ہے اور چاند گرہن کے وقت تو اس پر روشنی اور بھی کم پڑتی ہے۔ اسے دیکھنے میں کوئی خطرہ نہیں۔ چاند گرہن ضرور دیکھیے اور فطرت کی اس خوب صورت جیومیٹری کا لطف لیجیے۔