قیصرکھوکھر: تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے قبل پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔
آر پی او گوجروانوالہ عمران احمر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ،ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر عابد خان کا تبادلہ کردیا گیا، ڈاکٹر عابر خان کو آر ہی او گوجروانوالہ تعینات کیا گیا اور سٹی پولیس افسر فیصل آباد غلام مبشر میکن کو تبادلہ او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ سید علی ناصر رضوی کو سی پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔