ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز صاحب آپ ملک سے بھاگنے کی بجائے اپنے کیسز پر توجہ دیں، شہزاد اکبر

 شہباز صاحب آپ ملک سے بھاگنے کی بجائے اپنے کیسز پر توجہ دیں، شہزاد اکبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہزاد اکبر نے سٹی نیوز نیٹ ورک سے  خصوصی گفتگو  کرتے ہوئےعید کے موقع پر شہباز شریف کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر  کا  کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب آپ ملک سے بھاگنے کی بجائے اپنے کیسز پر توجہ دیں، عدالت سے تاریخیں نہ لیں اور باہر نہ بھاگیں اگر آپ بے گناہ ہیں تو عدالت میں روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کیلئے بے درخواست دیں۔

ہم تو چھٹی والے دن بھی کام کرتے ہیں ای سی ایل کا کام ایمرجنسی میں آتا ہے اور اس کو پراسیس کرنا ہوتا ہے، شہزاد اکبر کا ن لیگ کو عدالتوں میں اچھے وکیل لانے کا بھی مشورہ دیا، انہوں نے کہا  کہ  اچھے وکیلوں سے اپنے کیسز کا دفاع کریں ضمانت عدالتوں کی صوابدید ہوتی ہے۔

شہزاد اکبر بھی ملزمان کی جلد ضمانتوں کے حق میں بول پڑے ، ان کا کہنا تھا  کہ میں اصولی طور پر سمجھتا ہوں کہ ملزمان کی ضمانتیں ہو جانی چاہیئں جب کسی ملزم کی ضرورت نہ ہو تو عدالتیں انہیں باہر نکال دیتی ہیں، عدالتوں میں ٹرائلز جلدی نہ ہونا ہمارے نظام کی خرابی ہے۔  وقتی طور پر کیس ثابت نہ ہونے کا چورن بیچا جا رہا ہے اصل کام بریت کا ہے حدیبیہ پیپر مل کیس پر عدالتیں کھلیں گی تو حکومتی اسٹریٹجی سامنے آئے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer