عید الفطر پر لاہوریوں کو اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کی یاد قبرستان کھینچ لائی

شہر خاموشاں
کیپشن: شہر خاموشاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد  لاہوریوں کی بڑی تعداد نے شہر خاموشاں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

لاہور سمیت پاکستان بھر میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے، ملک بھر کی طرح لاہور کے مختلف مقامات پر بھی نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے،عید خوشیوں کے ساتھ بہت سی یادیں ساتھ لاتی ہے ، جس کو تازہ کرنے کے لئے شہری عید کی  نماز کے بعد قبرستانوں کا رخ کرتے اور اس دنیا فانی سے رخصت ہونے والے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ان معفرت اور بلند درجات کے لئے دعائیں بھی کرتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید پر سب سے زیادہ یاد انہیں اپنے بچھڑے والدین اور قریبی عزیز واقارب یاد آتے ہیں،۔ وہ اپنے پیاروں کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔  عید کی خوشی میں دنیا سے رخصت ہوجانیوالے پیاروں کو یاد رکھناچاہیے ۔

Sughra Afzal

Content Writer