بلدیاتی اداروں کو غیر ترقیاتی گرانٹ قبل از وقت جاری

بلدیاتی اداروں کو غیر ترقیاتی گرانٹ قبل از وقت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹاﺅن ہال(راﺅ دلشاد) بلدیاتی اداروں کو غیر ترقیاتی گرانٹ قبل ازوقت جاری، بلدیاتی اداروں کو رواں ماہ 2 ارب 86 کروڑ70 لاکھ 58 ہزار کی غیر ترقیاتی گرانٹ جاری کردی گئی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو غیرترقیاتی اخراجات کے لئے 16 کروڑ 2لاکھ 44 ہزار جاری جبکہ گیارہ میونسپل کارپوریشنز،  35 ڈسٹرکٹ کونسلز اور 182 میونسپل کمیٹیز کو غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں گرانٹ جاری کردی گئی ہے، میونسپل کارپوریشن بہاولپور کو ایک کروڑ 31 لاکھ، میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کو  2 کروڑ62 لاکھ، میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کو 7 کروڑ 9 لاکھ ،میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کو 2 کروڑ 41 لاکھ، میونسپل کارپوریشن گجرات کو 2 کروڑ 57 لاکھ، میونسپل کارپوریشن ملتان کو 4 کروڑ63 لاکھ، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو 2 کروڑ 49لاکھ ، میونسپل کارپوریشن مری کو ایک کروڑ 22 لاکھ، میونسپل کارپوریشن ساہیوال کو3 کروڑ 22 لاکھ ،میونسپل کارپوریشن سرگودھا کو 3کروڑ 88 لاکھ ،میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کو 4کروڑ 29 لاکھ کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔

محکمہ فنانس پنجاب نے 35 ڈسٹرکٹ کونسلز کو 93 کروڑ 67 لاکھ جبکہ صوبہ کی 182 میونسپل کمیٹیوں کو ایک ارب 41 کروڑ 74 لاکھ کی گرانٹ جاری کی ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو تنخواہیں اور غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں ماہانہ گرانٹ جاری کی گئی ہے، پنجاب حکومت پی ایف سی شیئر کی مد میں 4 کروڑ 30 لاکھ دینے کی پابند ہے جو دو سال سے جاری نہیں کیے گئے۔

دوسری جانب ٹاؤن ہال، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے کمر کس لی، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر کے پانچ میگا ترقیاتی منصوبوں سمیت ایک سونوے اسکیموں پر ورکنگ شروع کردی،  کورونا وائرس کے باعث روکی گئی ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کے لیے 29 مئی کو پری کوالیفکیشن طلب کرلی گئی، کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن ریٹائر سیف انجم نے پیسنٹھ کروڑ کی ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے اجازت دے دی۔

Sughra Afzal

Content Writer