سٹی42: شہر میں سات روزہ پولیو مہم کا آغاز، 94 ہائی رسک یونین کونسلزمیں آٹھ لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کا بابو صابو کا دورہ۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں سات دوزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا، مہم کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے بابو صابو یو سی 90 کا دورہ کیا اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ سات روزہ پولیو مہم 18 مئی تک جاری رہے گی جس میں شہر کی ہائی رسک 94 یونین کونسلز میں 8 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائیگا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب کا کہنا ہے کہ شہر سے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بچوں کے صحت مند مستقبل کے لیے پولیو کے دو قطرے ہر بچہ ہر بار، تاکہ رہے پولیو فری پاکستان۔