ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، منشیات کے مقدمے میں مطلوب غیر ملکی شہری کو آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، منشیات کے مقدمے میں مطلوب غیر ملکی شہری کو آف لوڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: منشیات فروشی میں ملوث نائجیرین شہری کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، منشیات کے مقدمے میں مطلوب غیر ملکی شہری کو آف لوڈ کر دیا گیا،نائجیریا سے تعلق رکھنے والا مسافر ایمیکا پیئس اوگوچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے نائجیریا روانگی کے لیے پیش ہوا،مسافر ایمرجنسی سرٹیفکیٹ پر سفر کر رہا تھا اور امیگریشن کلیئرنس کے لیے روانگی کاؤنٹر پر آیا۔

امیگریشن کلیئرنس کے دوران آئی بی ایم ایس سسٹم کی جانچ پڑتال میں مسافر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کی درخواست پر بلیک لسٹ پایا گیا،اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان سے تصدیق پر معلوم ہوا کہ مذکورہ شہری منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں ملوث ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کی عدالت میں زیر سماعت ہے،عدالت نے ملزم کو پیشی کے بغیر ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔مقدمے کی اگلی سماعت 25.03.2026 مقرر ہے جس میں ملزم کی حاضری ضروری ہے۔مذکورہ صورتحال کے پیش نظر مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا۔