سٹی 42 : مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ محمدنہال ہاشمی نے گورنرسندھ کے عہدے کا حلف لے لیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر نہال ہاشمی کو مبارک باد دی۔
گورنرہاؤس میں مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ گورنرسندھ نہال ہاشمی کی تقریب حلف برداری میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے تقریبِ حلف برادری میں نظامت کے فرائض انجام دیے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفرراجپوت نے محمدنہال ہاشمی سے گورنرسندھ کے عہدے کا حلف لیا ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی نئے گورنر نہال ہاشمی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے گورنرہاؤس پہنچے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی نئے گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات ہوئی۔ مراد علی شاہ نے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر نہال ہاشمی کو مبارک باد دی۔
تقریب میں صوبائی وزیرسعیدغنی، نجمی عالم ، وقارمہدی، حسن بخشی ، ایڈیشنل آئی کراچی آزاد خان شریک ہوئے۔ سلیم ضیاء، علی اکبرگجر ، سیدناصرحسین شاہ، ضیاء لنجار، میئرکراچی، آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔