ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناکوں اور انٹری پوائنٹس پر سخت نگرانی سے سکیورٹی کو فول پروف  بنایا جائے: محسن نقوی

ناکوں اور انٹری پوائنٹس پر سخت نگرانی سے سکیورٹی کو فول پروف  بنایا جائے: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ‎وفاقی دارالحکومت میں امن و امان  کو ہر صورت یقینی بنانا ہو گا، ناکوں اور انٹری پوائنٹس پر سخت نگرانی سے سکیورٹی کو فول پروف  بنایا جائے۔  

‎وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس کے دوران اسلام آباد میں امن وامان اور شہری سہولتیں بہتر بنانے کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے 109 انٹری پوائنٹس کو کم کر کے بتدریج 25 تک لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریڈ زون کو عملی طور پر فعال بنانے کے آحکامات جاری کیے گئے۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے اس ضمن میں موثر حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ‎وفاقی دارالحکومت میں امن و امان  کو ہر صورت یقینی بنانا ہو گا، ناکوں اور انٹری پوائنٹس پر سخت نگرانی سے سکیورٹی کو فول پروف  بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ناکہ برائے ناکہ نہیں بلکہ ان کی حقیقی افادیت نظر آنی چاہیئے۔ 

‎وزیر داخلہ نے شہر میں سہولتوں اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ‎شہر کی صفائی اور تجاوزات کے کام کے ذمہ دار اے سیز  ہوں گے۔‎‎

محسن نقوی نے ‎شہر کی  بڑی شاہراہوں سے غیر ضروری سامان کو  فوری طور پر  ہٹانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی عملے کو شہر کی ترقی اور قانون کی عملداری کے لیے مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔ 

چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آبادپولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اجلاس میں شرکت کی۔