ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر : 50 فیصد عملے کے لیے ورک فرام ہوم پالیسی نافذ

سرکاری گاڑیوں کی تعداد 60 فیصد تک محدود کرنے جبکہ   گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران سے دو دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر چھوڑنے کی اپیل کی گئی ہے

ایف بی آر : 50 فیصد عملے کے لیے ورک فرام ہوم پالیسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے ایڈیشنل آڈٹ اینڈ کنزرویشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ ادارے میں کفایت شعاری اور توانائی بچت پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ  کمیٹی کے ارکان میں چیف ایڈمن، چیف ان لینڈ ریونیو آپریشنز، اور چیف کسٹمز آپریشنز شامل ہیں۔

کمیٹی کیجانب سے  ایف بی آر کے تمام ونگز اور فیلڈ دفاتر کے لیے متعدد ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے اپنے فیلڈ دفاتر اور ہیڈکوارٹرز میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 60 فیصد تک محدود کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، جبکہ غیر آپریشنل ڈائریکٹوریٹس میں بھی یہی ضابطہ لاگو ہوگا۔

کمیٹی نے فیول اخراجات میں 50 فیصد کمی کے فیصلے پر عمل درآمد کروانے کا ٹاسک سونپا ہے جبکہ  گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران سے دو دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر چھوڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چوتھی سہ ماہی کے نان ای آر ای بجٹ میں 20 فیصد کمی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ ایف بی آر میں پائیدار اشیاء اور آلات کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  فوری طور پر 50 فیصد عملے کے لیے ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے جبکہ سرکاری گاڑیوں کے لیے مقررہ رفتار کی پابندی سختی سے یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

مزید برآں، تمام ونگز اور فیلڈ دفاتر کو کمیٹی کی ہدایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے اور کمیٹی ہر پیر کو کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کرے گی۔

کمیٹی نے تمام ونگز اور فیلڈ دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر ان اقدامات پر عملدرآمد کریں۔ مزید یہ کہ کمیٹی ہر پیر کو کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کرے گی تاکہ نتائج کا باقاعدہ جائزہ لیا جا سکے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس کے افسران کے لیے پٹرول اور سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کو محدود کرنے کے اقدامات جاری کر د ئیےگئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کی ہدایات اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں و قلت کے خدشات کے پیش نظر مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

 جاری کر دہ مراسلے کے مطابق  پنجاب پولیس کی سرکاری گاڑیوں کا پٹرول کوٹہ 50 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ افسران کے ساتھ پروٹوکول گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نئی گاڑیوں کی خریداری پر جون 2026 تک پابندی ہوگی، جبکہ پہلے منظور شدہ گاڑیوں کی خریداری کی اجازت ہوگی۔