ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مزید حملے ، تہران پھر دھماکوں سے گونج اٹھا

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مزید حملے ، تہران پھر دھماکوں سے گونج اٹھا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:امریکا اور اسرائیل نے ایران پر مزید حملے کر دیئے، تہران پھر دھماکوں سے گونج اٹھا۔

 امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بروجرد میں پولیس ہیڈ کوارٹرز تباہ ہوگیا،تہران میں بسیج فورس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

 اسرائیل کا کہنا ہے تہران میں ایسے کمپاؤنڈ پر حملہ کیا گیا جہاں جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق سرگرمیاں جاری تھیں۔

 ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے امریکی اور اسرائیلی حملوں سے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہے۔

 ایران کا مزید کہنا ہے کہ پلانٹ سے چند کلومیٹر دور دھماکے ہوئے، حملوں سے آئی اے ای اے کی نگرانی کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

 سینٹکام نے کہا ہے کہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران امریکا نے ایران میں اب تک 6,000 اہداف کو نشانہ بنایا ہے