ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ایجنٹ گرفتار

 انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ایجنٹ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے نے مالی فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ایجنٹ گرفتار کرلیے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزموں کی شناخت محمد ارشاد اور زمان خان کے نام سے ہوئی، جنہیں ڈسکہ اور سیالکوٹ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم محمد ارشاد اشتہاری ہے، جس خلاف  2023 سے ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے، ملزم نے عمان میں شہری سے 27 ہزار 823 عمانی ریال دھوکے سے حاصل کیے، ملزم نے مذکورہ رقم اپنے اور اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرائی، ملزم رقم حاصل کرنے کے بعد پاکستان بھاگ آیا۔ 

 ایک اور کاروائی میں ملزم زمان خان ارشد کو موری گیٹ سیالکوٹ  سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 26 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے، ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔