ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں سکیورٹی ڈیوٹی ہائی الرٹ، اہم فیصلے

اسلام آباد میں سکیورٹی ڈیوٹی ہائی الرٹ، اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک نے موجودہ حالات کے پیش نظر ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی ۔ 

ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ 

محمد سرفراز ورک نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع اہم عمارتوں،اداروں اور ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ڈیوٹی پر موجود تمام عملہ جدید اسلحہ اور ضروری سازو سامان سے لیس ہوں گے۔ 

محمد سرفراز ورک نے کہا کہ گردونواح پر کڑی نظر رکھی جائے گی، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع اپنے سینئر ز کو دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ریڈ زون میں داخل ہونے والی متعلقہ گاڑیوں  کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی، غیر متعلقہ گاڑیوں کو ریڈ زون داخلے کی اجازت نہ ہو گی ۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں متعلقہ اشخاص انٹری کارڈز کے ذریعے مکمل کوائف کی جانچ پڑتال  کے بعد داخلے کی اجازت ہو گ، غیر متعلقہ اشخاص کو ڈپلومیٹک انکلیو میں داخلے کی اجازت نہ ہو گی ۔